ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر:تصادم میں تین دہشت گرد ہلاک

جموں و کشمیر:تصادم میں تین دہشت گرد ہلاک

Wed, 30 Dec 2020 20:32:07    S.O. News Service

سری نگر،30 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) سری نگر کے پریمپورہ علاقے میں گذشتہ رات شروع ہونے والے ایک تصادم میں تین جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ شدت پسندوں نے منگل کی شام پریمپورہ کے علاقے میں محاصرہ اور تلاشی مہم کے دوران سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد محاصرے کو مزید پختہ کیا گیا اور ہر طرف سے وقفے وقفے سے فائرنگ کی گئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ ایک عسکریت پسند کو علی الصبح مارا گیا جبکہ دو دیگر افراد کو چند گھنٹوں بعد ہلاک کیاگیا۔


Share: